Urdu Version
Download Urdu fonts

 

19 جون 2008

ٹانگوں کے نقائص کی درستی کی روسی تیکنیک اے کے یو ایچ میں دستیاب

"الیزاروف نامی روسی تیکنیک کے ذریعے ہڈیوں کے زیادہ تر نقائص اور فریکچر کا موثر طور پر علاج کیا جاسکتا ہے۔" یہ بات آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مسعود عمر نے حیدرآباد میں صحت کے بارے میں آگہی کے ایک پروگرام میں کہی۔یہ ٹانگوں کی لمبائی کی درستی ایک ایسی تیکنیک ہے جو پچھلے پچاس سالوں سے معروف ہے۔روس سے شروع ہونے والی الیزاروف تیکنیک میں بیرونی آلات استعمال ہوتے ہیں جو خراب ٹانگ کو صحیح کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ الیزاروف تیکنیک کے ذریعے نقائص کی درستی، حادثے یا رسولی کو نکالنے کے بعد ہونے والے جسمانی مسائل کی درستی، ہڈیوں کے شدید انفیکشن کا علاج اور پیچیدہ آرٹیکولر فریکچرز کی موثر طور پر دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر عمر نے کہا کہ، "اے کے یو ایچ میں اس تیکنیک پر باقاعدگی سے عمل کیا جاتا ہے اور اس کے نتائج اچھے اور بہترین رہے ہیں۔ اے کے یو اس متنوع تیکنیک کو سکھانے کے لیے سالانہ پوسٹ گریجویٹ کورس بھی منعقد کرتا ہے۔"

کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ہارون رشید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کے عام مسائل (درد یا بغیر درد والے) کے علاج میں جلد تشخیص بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انگوٹھا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنی کہ دیگر انگلیاں اس لیے ہینڈ سرجنز کو ناقص انگوٹھوں کو ٹھیک کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انگوٹھوں کے پیدائشی نقائص بھی کامیابی کے ساتھ ٹھیک کیے جاسکتے ہیں۔

کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر تاشفین احمد نے ذیابیطس سے وابستہ عام پیچیدگیوں مثلاً پا ؤ ں کے زخم اور ہڈیوں/ جوڑوں کے مسائل پر ایک جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے مریض اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ابتدائی مراحل میں ان مسائل کی شناخت اور جلد از جلد ضروری طبی مدد حاصل کرنے پر زور دیا۔ "پیر یا ٹانگ کا کوئی بھی زخم چاہے وہ تکلیف دہ ہو یا نہیں اسے ڈاکٹر کی فوری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاج سے ان کے مندمل ہونے اور نئے زخم ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ ذیابیطس کے ایسے مریض جو پیروں اور ٹانگوں کے مسائل سے دوچار ہوں انھیں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔" پچھلی کئی دہائیوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری آئی ہے۔ ذیابیطس کی پیچیدگیوں کی وجوہات کو بہتر طور پر سمجھنے سے اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ پیروں کے مسائل کی پیچیدگیوں کو ہونے سے روکا جاسکے۔ مزید برآں اب ان مسائل کو ابتدائی سطح پر شناخت کیا جاسکتا ہے، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب علاج میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

لیکچر زکے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا۔

ہسپتال ' آثار، علامات اور علاج ‘ کے عنوان کے تحت کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور یو اے ای میں اب تک 300 سے زائد پروگراموں کا انعقاد کر چکا ہے جن سے اب تک 50,000 سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اے کے یو ایچ کا پیشنٹ ویلفیئر پروگرام نادار اور مستحق مریضوں کو علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اے کے یو ایچ میں زیر علاج 73 فی صد مریضوں کا تعلق درمیانے یا کم آمدنی والے طبقے سے ہے۔ 1986میں اس ویلفیئر پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 2 بلین روپے سے زائد رقم 300,000 سے زائد مستحق مریضوں پر خرچ کی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی رابطہ کریں :

رسول سارنگ، اسسٹنٹ مینیجر میڈیا، فون: 3920 - 486

حسّان اختر، میڈیا ایگزیکٹیو، فون: 2927 - 486

پبلک افیئرز ڈیپارٹمنٹ، آغا خان یونیورسٹی، اسٹیڈیم روڈ، پی او بکس 3500 ، کراچی 74000

فیکس: 2095 - 493, 4294 - 493

 

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us