Urdu Version
Download Urdu fonts

 

 

6 اگست 2008

اے کے یو ۔ای بی نے ایچ ایس ایس سی پارٹ ون

کے نتائج کا اعلان کر دیا

 

آغا خان یونیورسٹی بورڈ نے مئی 2008 میں منعقد ہونے والے ایچ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ طلبا کے پہلے گروہ نے پاکستان بھر میں 11 مقامات پرمنعقد کردہ امتحانات میں حصہ لیا۔ 10.39 فیصد طلبا نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ 26.49 فیصد اے جبکہ 31.43 فیصد بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 76.36 یصدرہی۔

اے کے یو۔ای بی کے پاس امتحانی پرچوں کی جانچ کے لیے ای مارکنگ کا نظام موجود ہے جو امیدواروں کو ممتحن کی ممکنہ غلطیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ عمل امیدواروں کی کارکردگی کے سوال بہ سوال اور اسکول بہ اسکول جائزے میں بھی مدد کرتا ہے۔اس سال کے امتحانات کی اضافی اہمیت یہ ہے کہ طلبا اور اسکولوں/ کالجوں نے اے کے یو ۔ای بی کی جانب سے پچھلے سال دئیے گئے جائزے کی مدد سے اپنی کارکردگی کے کمزور پہلوو ں کی بہتری کے لیے کام کیا۔

امتحانات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں منعقد کیے گئے۔سمعی مہارت کی جانچ دونوں زبانوں میں کی گئی اورعملی امتحانات چار مختلف مضامین میں لیے گئے۔اے کے یو۔ای بی کے تربیت یافتہ اساتذہ نے امتحانی پرچوں کی جانچ کے لیے کراچی اور گلگت میں موجود ای مارکنگ کی سہولت استعمال کی۔ الیکٹرونک مارکنگ اور نتائج کے اعدادو شمارمیں معیار کی مکمل یقین دہانی کی جاتی ہے تاکہ کالج ان نتائج کواپنے امیدواروں کی آزادانہ کوششوں کے جائز اور قابل اعتماد نتائج جان کر ان پر مکمل بھروسہ کرسکیں۔

اے کے یو۔ای بی کابنیادی مقصداسکولوں میں شفاف اور قابل بھروسہ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی سطح کے امتحانات کے ذریعے تدریس اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی رابطہ کریں فبھا پرویز، میڈیا ایگزیکٹیو، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک افیئرز ، آغا خان یونیورسٹی، اسٹیڈیم +92-21 486-2925 روڈ، کراچی ، فون:

fabeha.pervez@aku.edu ای میل:

آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو)

ہز ہائی نس آغا خان کی قائم کردہ اور 1983 میں پاکستان کی پہلی غیر سرکاری یونیورسٹی کے طور پر چارٹر حاصل کرنے والی آغا خان یونیورسٹی(اے کے یو) کا مقصد عمومی طور پر انسانی بہبود اور بالخصوص پاکستان کے لوگوں کی فلاح کو فروغ دینا ہے جو ہیلتھ سائنسز، تعلیم اور یونیورسٹی کی متعین کردہ علوم کی دیگر شاخوں میں علم کے فروغ اور ہدا یات کی فراہمی، تربیت، تحقیق اور خدمات کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔ اے کے یو ایک بین الاقوامی یونیورسٹی ہے جس کی شاخیں آٹھ ممالک پاکستان، کینیا، یوگنڈا، برطانیہ، افغانستان، شام اور مصر میں موجود ہیں۔

اے کے یو ایگزامینیشن بورڈ

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (اے کے یو۔ای بی) ایک فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ہے جو آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے تحت بنایا گیا ہے۔ امتحانوں کے لیے مزید بہتر نظام کے مطالبے کے پیش نظر اس بورڈ کاقیام عمل میں لایا گیا۔ حکومت پاکستان کے آرڈیننس CXIV کی مطابقت میں اگست 2003 میں اے کے یو۔ای بی قائم کیا گیا تا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ(ایچ ایس ایس سی) کے لیے امتحانی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اردو اور انگلش دونوں میڈیم میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ اے کے یو۔ای بی کا بنیادی مقصد تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے ،اس کے لیے بلند معیار امتحانی نظام کو پاکستانی طلبا کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک اور ملک سے باہر موجود اہم اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے ان کی قدر ومنزلت کا ان دازہ لگوایا جائے گا۔

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us